۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مؤسسہ باقر العلوم قم المقدسہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ مستعد اور باصلاحیت طلاب کی علمی میدان میں ترقی کےلئے فکری تربیت بھی ہونی چاہیے اس کے لیے آپ لوگوں کی جانب سے شارٹ کورسز کا اہتمام نہایت مفید ثابت ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ/ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ مؤسسہ باقر العلوم قم المقدسہ کا دورہ کیا۔
مدیر موسسہ جناب حجت الاسلام و المسلمین شیخ فدا علی حلیمی نے انہیں خوش آمدید کہا اور موسسے کا تعارف کرایا۔

موسسہ باقر العلوم کے مسئول آموزش جناب حجت الاسلام محسن عباس مقپون نے موسسہ کی اب تک کارکردگی اور حال حاضر میں انجام پذیر علمی و فرھنگی فعالیتوں کی مختصر رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ موسسہ باقر العلوم کی جانب سے سال بھر میں اردو زبان طلاب کی فکری تربیت اور مفید موضوعات پر شارٹ کورسس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے موسسے میں انجام دی جانے والی فعالیتوں کو سراہا اور انہیں وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے اور وسیع پیمانے پر اس طرح کے علمی، تحقیقی اور فرھنگی امور کو انجام دینے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ مستعد اور باصلاحیت طلاب کی علمی میدان میں ترقی کےلئے فکری تربیت بھی ہونی چاہیے اس کے لیے آپ لوگوں کی جانب سے شارٹ کورسز کا اہتمام نہایت مفید ثابت ہوگا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مؤسسہ میں جاری کلاس کا بھی دورہ کیا اور اساتیذسے گفتگو کی۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین سید شیدا حسین جعفری اور کابینہ کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .